تلنگانہ تلگودیشم کے کارگزار صدر ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی
پارٹی ٹی آر ایس اور اس کی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد
کرے گی۔
انہوں نے ساکشی اخبار میں شائع رپورٹ کی مذمت کی جس میں کہا گیا کہ
تلگودیشم پارٹی اپنے
انضمام کے لئے ٹی آر ایس میں قاصدوں کو بھیج رہی ہے۔
ریونت ریڈی نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ٹی آر ایس ان کی
پارٹی کی دشمن نمبر ایک ہے اور غلط کاموں و مخالف پالیسیوں پر چندرشیکھرراو
کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے ان کی پارٹی جدوجہد کرے گی۔